لاہور:باغِ جناح میں آوارہ کتوں کا حملہ 6 نایاب نسل کے ہرن ہلاک،2زخمی
لاہور(آن لائن)لاہور کے تاریخی پارک باغِ جناح میں آوارہ کتوں کے حملے کے نتیجے میں نایاب نسل کے 6 ہرن ہلاک جبکہ 2 شدید زخمی ہو گئے ۔ذرائع کے مطابق آوارہ کتوں نے پارک کے احاطے میں موجود ہرنوں پر حملہ کیا۔
جس سے قیمتی اور نایاب نسل کے جانور جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔ زخمی ہرنوں کو فوری طور پر طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے ، تاہم ہرنوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے ۔