آپریشن ’’نجات مہران‘‘،مزید 2مطلوب ڈاکوئوں نے سرنڈر کر دیا
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کندھ کوٹ میں پولیس اور رینجرز کے مشترکہ آپریشن ’’نجات مہران‘‘میں مختلف مقدمات میں مطلوب مزید دو ڈاکوؤں نے خود کو بی سیکشن تھانہ میں قانون کے سامنے سرنڈر کر دیا۔
ڈاکوؤں میں شبیر احمد بجارانی اور مولاداد عرف مولا بخش عرف بابو بجارانی شامل ہیں۔ کندھ کوٹ ضلع میں امن و امان کے قیام کیلئے پولیس اور رینجرز کی مشترکہ کارروائیاں کامیابی کے ساتھ جاری ہیں۔