وزارتِ موسمیاتی تبدیلی کا انتظامی امور مزید مؤثر بنانے کا فیصلہ

وزارتِ موسمیاتی تبدیلی کا انتظامی امور مزید مؤثر بنانے کا فیصلہ

پالیسیوں کے مؤثر نفاذ کیلئے آئی ایس او 9001 سسٹم نافذ کرنے کی منظوری مقصد دفتری امور میں بہتری، انتظامی کارکردگی میں اضا فے کے عمل کو یقینی بنانا

 اسلام آباد (وقائع نگار)وزارت موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی رابطہ (MoCC&EC) نے ملک بھر میں بین الاقوامی معیار کے مطابق موسمیاتی تبدیلی، آفات سے نمٹنے اور ماحولیاتی تحفظ کے لئے پالیسیوں اور انتظامی نظام کو مؤثر بنانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ وزارت موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی رابطہ کاری نے ماحولیاتی تحفظ کی پالیسیوں پر عمل درآمد کے لئے کوالٹی مینجمنٹ سسٹم ISO 9001 کے قیام عمل اور نفاذ کا فیصلہ کیا ، وزارت نے کوالٹی مینجمنٹ سسٹم ISO 9001 کے قیام کے لئے کنسلٹنسی خدمات حاصل کرنے کی منظوری دی ، وزارت موسمیاتی تبدیلی نے کوالٹی مینجمنٹ سسٹم کے قیام کے لئے ریکویسٹ فار پروپوزل (RFP) کی منظوری دے دی ، وزارت کے تحت مختلف اہم شعبے کام کر رہے ہیں جن میں انتظام ، ترقی، موسمیاتی تبدیلی و ماحولیات، بین الاقوامی تعاون، موسمیاتی مالیات اور جنگلات شامل ہیں ،وزارت نے اپنی کارکردگی بہتر بنانے ، طریقہ کار کو یکساں اور شفاف بنانے کے لئے آئی ایس او 9001 کے مطابق کوالٹی مینجمنٹ سسٹم (QMS) نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ۔ اقدام کا مقصد دفتری امور میں بہتری، انتظامی کارکردگی میں اضافہ اور مسلسل بہتری کے عمل کو یقینی بنانا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں