کسی بھی موبائل ٹیرف پر مداخلت کا اختیار ہے ،پی ٹی اے

کسی بھی موبائل ٹیرف پر مداخلت کا اختیار ہے ،پی ٹی اے

موبائل آپریٹرز نئے پیکیج سے قبل پی ٹی اے کی پیشگی منظوری کے پابند ہیں صارفین کی شکایات کے حل کیلئے ہیلپ لائن اور کمپلینٹ سسٹم دستیاب ،ترجمان

اسلام آباد (نیوز رپورٹر)پی ٹی اے کے ترجمان نے کہا ہے ادارہ موبائل ٹیرف، سروس کے معیار اور غیر مجاز کٹوتیوں کے حوالے سے صارفین کے حقوق کے تحفظ کے لیے مکمل طور پر متحرک ہے ۔پی ٹی اے نے موبائل ٹیرف ریگولیشنز 2025 نافذ کر دئیے ہیں جس کے  تحت نمایاں مارکیٹ پاور (SMP) رکھنے والے آپریٹرز نئے پیکیج یا نرخ میں تبدیلی سے قبل  پیشگی منظوری کے پابند ہیں۔ دیگر آپریٹرز کاروباری بنیادوں پر نرخ مقرر کر سکتے ہیں، تاہم صارفین کے مفاد کے خلاف کسی بھی ٹیرف پر اتھارٹی کو مداخلت کا اختیار حاصل ہے ۔ترجمان نے بتایا کہ پاکستان میں اوسط فی صارف آمدن (ARPU) خطے میں کم ترین ہے جبکہ موبائل ڈیٹا کی قیمتیں مناسب ہیں۔ سروس کے معیار میں بہتری کے لیے مارچ 2025 میں متوقع سپیکٹرم نیلامی ایک اہم اقدام ہے جس سے کوریج، نیٹ ورک کارکردگی اور ڈیٹا سپیڈ میں اضافہ متوقع ہے ۔تمام موبائل آپریٹرز کو ہدایت کی گئی کہ کسی بھی ویلیو ایڈڈ سروس کو فعال کرنے سے قبل صارفین کی واضح رضامندی حاصل کریں اور سبسکرپشنز کا جائزہ لیا جائے ۔صارفین اپنی شکایات پی ٹی اے کی ٹول فری ہیلپ لائن 0800-55055 یا سرکاری ویب سائٹ کے کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم کے ذریعے درج کروا سکتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں