افغانستان سے دہشتگردی پر جواب تو دینگے :طاہر اشرفی
لاہور(آئی این پی )چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ افغانستان کی طرف سے دہشت گردی نہیں رکے گی تو جواب تو آئے گا۔
گزشتہ سے پیوستہ شب پاکستان نے افغانستان میں دہشتگردوں کے ٹھکانے پر حملہ کیا ،یہ وہ دہشتگرد تھے جنہوں نے مسجدوں اور عام شہریوں پر حملے کئے ، وہ دہشت گرد ہیں جو بے گناہ اور معصوم مسلمانوں کو نشانہ بناتے ہیں۔اپنے بیان میں حافظ طاہر محمود اشرفی نے مزید کہا کہ یہ پروپیگنڈا کیا جارہا ہے جس جگہ پاکستان نے حملہ کیا وہ ایک مسجد تھی جبکہ پاکستانی قیادت نے تو بھارت سے جنگ کے دوران بھی عبادت گاہوں پر حملہ کرنے سے منع کیا تھا۔طاہر اشرفی نے مزید کہا ہے کہ یہ ایمان، جذبے اور تقویٰ والی فوج ہے ، یہ اللہ اور رسولؐ کے احکامات پر عمل کرتے ہیں۔