نوازشریف کا دورہ آزاد جموں وکشمیر ایک بار پھر ملتوی
لاہور(آن لائن)سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن پاکستان کے سربراہ نواز شریف کا آج سے شروع ہونے والا دورہ آزاد جموں کشمیر، ایک مرتبہ پھر ملتوی کردیاگیا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے بھی ان کے ہمراہ جاناتھاا ورمسلم لیگ ن کے آزاد کشمیر کے الیکشن میں متوقع امیدوار ان کی صف بندی کرنا تھی ،بعض امیدواروں کے نام کا اعلان کرنا اور بعض امیدواران سے ملاقاتیں شیڈول کا حصہ تھیں۔نواز شریف نے سابق وزیراعظم آزاد جموں کشمیر راجہ فاروق حیدر کے گھر بھی جانا تھا مگر گزشتہ روز بتایا گیا کہ نواز شریف اور مریم نواز کا یہ دورہ ملتوی کر دیا گیا ہے ،کچھ عرصہ قبل بھی نواز شریف کا دورہ کشمیر ملتوی کر دیا گیا تھا ۔