مسافر کی طبیعت خراب ہونے پر اسلام آباد جانیوالی پرواز کی کراچی میں ہنگامی لینڈنگ

مسافر کی طبیعت خراب ہونے  پر اسلام آباد جانیوالی پرواز  کی کراچی میں ہنگامی لینڈنگ

کراچی(آئی این پی )سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض سے اسلام آباد جانے والی نجی ایئر لائن کی پرواز میں ایک مسافر کی اچانک طبیعت خراب ہونے پر طیارے کو کراچی میں ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔

پی اے اے حکام کے مطابق مسافر کی طبیعت ایران کی فضائی حدود میں خراب ہوئی جس پر پائلٹ نے فوری طور پر ایئر ٹریفک کنٹرول کراچی سے ایمرجنسی لینڈنگ کی اجازت طلب کی۔ایئر ٹریفک کنٹرولر سے اجازت ملنے پر طیارے کی کراچی ایئرپورٹ پر بحفاظت لینڈنگ کرائی گئی جس کے بعد مسافر کو طبی امداد فراہم کر دی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں