پائیدار ترقی ہدف،چین کے تعاون سے رفتار بڑ ھے گی :وزیر پٹرولیم

  پائیدار ترقی ہدف،چین کے تعاون سے رفتار بڑ ھے گی :وزیر پٹرولیم

اقتصادی تعلقات نئے شعبوں، خصوصاً پٹرولیم معدنیات تک پھیل رہے ،علی پرویز پاکستان پر اعتماد غیر متزلزل ، توانائی، معدنیات میں تعاون جاری رکھیں گے ، چینی سفیر

 اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک، نامہ نگار )وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا کہ پائیدار ترقی ہمارا اگلا ہدف ، چین کا تعاون ترقی کی رفتار بڑھائے گا ،چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے کی تقریب میں علی پرویز ملک نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، اس موقع پر وفاقی وزیر اور چینی سفیر جیانگ زی ڈونگ نے خطاب کیا۔علی پرویز ملک نے کہا کہ چینی قیادت، حکومت اور عوام کو نئے چینی سال کی دلی مبارکباد دیتا ہوں، چین نے مشکل معاشی حالات میں پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کی۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان معاشی مشکلات سے نکلا ۔علی پرویز ملک نے مزید کہا کہ پاک چین اقتصادی تعلقات پٹرولیم اور معدنیات سمیت نئے شعبوں تک ہیں۔چینی سفیر نے کہا کہ پاکستان پر چین کا اعتماد غیر متزلزل ہے ، توانائی، معدنیات، مختلف شعبوں میں پاکستان کے ساتھ قریبی تعاون جاری رکھیں گے ۔ پاکستان اور چین کے اقتصادی تعلقات نئے شعبوں، خصوصاً پٹرولیم اور معدنیات تک پھیل رہے ہیں اور دونوں ممالک کے تعلقات ہمیشہ درست سمت میں آگے بڑھے ہیں، چینی سفیر نے امید ظاہر کی کہ دونوں ممالک آئندہ سال میں اپنے عوام کی مشترکہ خوشحالی اور فلاح و بہبود کے لئے مل کر کام کرتے رہیں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں