وزیراعلیٰ پختونخوا کی کابینہ ارکان کو کھلی کچہریاں لگانے کی ہدایت
ہر محکمہ ماہانہ بنیاد پر کھلی کچہریاں لگائے تاکہ عوام کو بروقت سہولت ملے
پشاور (دنیا نیوز) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کابینہ ار کان کو کھلی کچہر یاں لگانے کی ہدایت کر دی ، عوام کے مسائل بروقت حل کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہونا چا ہئے ۔خط میں مزید بتایا گیا کہ عوام کو کئی مسائل درپیش ہیں، جس کا حل کھلی کچہریوں کے انعقاد سے کیا جاسکتا ہے ، ہر محکمے میں ماہانہ بنیادوں پر کھلی کچہریاں منعقد کی جائے تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولت ملے ،وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے کابینہ ار کان اور سیکر ٹریز کو خط ارسال کردیا ہے ۔