خیبرپختونخوا5:اضلاع میں چائلڈ پروٹیکشن یونٹس کی منظوری
یہ یونٹس مانسہرہ، شانگلہ، مالاکنڈ، ڈی آئی خان، نوشہرہ میں قائم ہوں گے 119.86 ملین مختص، صوبہ بھر میں یونٹس کی تعداد بڑھ کر 24ہوجائیگی
پشاور(این این آئی)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے صوبے کے پانچ نئے اضلاع میں چائلڈ پروٹیکشن یونٹس (CPUs) کے قیام کی منظوری دے دی ، جس کے بعد صو بہ بھر میں یونٹس کی تعداد بڑھ کر 24 ہو جائے گی، اس اہم فیصلے کے تحت خیبرپختونخوا چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر کمیشن کے لیے مجموعی طور پر 119.86 ملین روپے مختص کیے گئے ہیں۔ جس میں سے 57 ملین ‘‘گڈ گورننس روڈ میپ’’ کے تحت نئے یونٹس کے قیام پر خرچ کیے جائیں گے ، جبکہ 62.86 ملین روپے موجودہ یونٹس کو مضبوط بنانے ، خالی اسامیوں پر تقرریوں اور سروس ڈیلیوری بہتر بنانے کے لئے مختص کئے گئے ہیں۔ نئے یونٹس مانسہرہ، شانگلہ، مالاکنڈ، ڈیرہ اسماعیل خان اور نوشہرہ میں قائم کیے جائیں گے ۔