خیبر پختونخوا میں بلڈنگ پلان منظور، ریگولرائزیشن فیس مقرر
پشاور(این این آئی)خیبر پختونخوا میں بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے بلڈنگ پلان منظور کر کے ریگولرائزیشن فیس مقرر کردی۔
عمارتوں اور لینڈ یوز فیس سے متعلق نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا جس کے مطابق رہائشی عمارتوں کیلئے بلڈنگ پلان اپروول یا ریگولرائزیشن فیس 10 روپے فی مربع فٹ مقرر کی گئی ہے ۔اعلامیہ کے مطابق کمرشل عمارتوں کے لیے بلڈنگ پلان اپروول یا ریگولرائزیشن فیس 20 روپے فی مربع فٹ مقرر کی گئی ہے ۔نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ رہائشی لینڈ یوز فیس 2 ہزار روپے ،کمرشل لینڈ یوز فیس 10 ہزار روپے جبکہ ہاؤسنگ سکیم کے لیے لینڈ یوز فیس ایک لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے ۔