صوابی، فیکلٹی ہاسٹل میں گیس دھماکا سے جھلسنے والا ڈاکٹر چل بسا
صوابی(این این آئی)باچا خان میڈیکل کمپلیکس کے فیکلٹی ہاسٹل میں گیس لیکیج سے دھماکا میں جھلسنے والا ڈاکٹر چل بسا۔
اتوار کی رات فیکلٹی ہاسٹل میں گیس لیکیج سے آگ بھڑک اٹھی تھی جس کے نتیجے میں منصور نامی ڈاکٹر زخمی ہو گیا تھا جو گزشتہ روز دم توڑ گیا ۔ متوفی کو گزشتہ روز اپنے آبائی قبرستان خوازہ خیلہ سوات میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔