چیئر مین سینیٹ،سپیکر قومی اسمبلی کا شاعر سلمان گیلانی کے انتقال پر اظہار افسوس

چیئر مین سینیٹ،سپیکر قومی اسمبلی کا شاعر سلمان گیلانی کے انتقال پر اظہار افسوس

اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے ،نامہ نگار ) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے معروف شاعر سید سلمان گیلانی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کی۔

 انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے ۔ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بھی اپنے تعزیتی پیغام میں مرحوم کے اہلِ خانہ اور عقیدت مندوں سے تعزیت کا اظہارکر تے ہوئے کہا کہ وہ غم کی گھڑی میں سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں