پاکستان کی 97فیصد آبادی سرکاری طورپررجسٹرڈ :نادرا
تقریباً 1اعشاریہ7 فیصد بالغ افراد نے ابھی تک شناختی کارڈ ہی نہیں بنوایا
کراچی(این این آئی)نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا)نے جاری سالانہ رپورٹ میں کہا ہے کہ ملک کی 97فیصد آبادی سرکاری طور پر رجسٹرڈ ہے ،قومی شناختی نظام میں تقریباً98 اعشاریہ3فیصد بالغ آبادی کی رجسٹریشن مکمل ہونے کے باوجود تقریباً 1اعشاریہ7فیصد بالغ افراد نے ابھی تک شناختی کارڈ نہیں بنوایا،ان شناختی کارڈ نہ بنوانے والوں میں زیادہ تر خواتین شامل ہیں ، بعض ایسے اضلاع جہاں مقامی حکومت کے اداروں سے پیدائش کی سول دستاویزات بنوانے والوں کی تعداد کم ہے ، وہاں شناختی کارڈ نہ بنوانے والوں میں مرد اور خواتین دونوں شامل ہیں ۔