ہائیکورٹ:پراپرٹی اونر شپ ایکٹ کیخلاف درخواستوں پرآج سماعت
لاہور(آن لائن)لاہور ہائیکورٹ میں پنجاب پراپرٹی اونر شپ ایکٹ کیخلاف درخواستوں پر چیف جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں 3رکنی فل بینچ آج 23 فروری بروز پیر کو سماعت کرے گا۔
فل بینچ کے دیگر ارکان میں جسٹس جواد ظفر اور جسٹس عبہر گل خان شامل ہیں۔یاد رہے لاہور ہائیکورٹ نے مذکورہ پراپرٹی اونر شپ ایکٹ پر عملدرآمد ابتدائی سماعت پر ہی روک دیا تھا ۔