پٹرو لیم مصنوعات میں سستا کیمیکل ملا کر مہنگے داموں بیچنے کا انکشاف

پٹرو لیم مصنوعات میں سستا کیمیکل ملا کر مہنگے داموں بیچنے کا انکشاف

درآمد شدہ سالونٹ آئل کی کسٹمزکلیئرنس، ریکارڈ کی کڑی نگرانی کی جا ئے پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے وزیر پٹرولیم اورچیئرمین اوگرا کو خط لکھ دیا

اسلام آباد(آئی این پی )پٹرولیم مصنوعات میں سستا کیمیکل ملا کر مہنگے داموں بیچے جانے کا انکشاف ہوا ہے جس پر پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے معاملہ وفاقی حکومت کے سامنے اٹھاتے ہوئے وزیر پٹرولیم اورچیئرمین اوگرا کو خط لکھ دیا جس میں کہاگیا کہ سالونٹ آئل مخصوص صنعتی کاموں کیلئے تیار اور فروخت کیاجاتا ہے ،ا سے پٹرول اور ڈیزل میں ملا کر فروخت کر کے ناجائز منافع کمایا جارہا ہے ،یہ آئل گاڑیوں کے انجن کیلئے نقصان دہ ہے ،کیمیکل ملے پٹرول کی فروخت سے قانونی پٹرول پمپ مالکان کومالی نقصان ہوتا ہے ۔ خط میں درآمد شدہ سالونٹ آئل کی کسٹمزکلیئرنس،خریداروں،تقسیم کے ریکارڈ کی کڑی نگرانی اور پیداوار اور درآمد کا فوری آڈٹ کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں