بولان:ڈاکوؤں کی فائرنگ سے اے ایس آئی شہید
کوئٹہ (سٹاف رپورٹر)بولان میں کمبڑی پل کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں پولیس اے ایس آئی شہید ہو گئے پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ کے دوران شہید ہونے والے افسر کی شناخت محمد موسیٰ مستوئی کے نام سے ہوئی۔
جو اسسٹنٹ سب انسپکٹر کے عہدے پر تعینات تھے ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلح ملزم مبینہ طور پر ڈکیتی کی غرض سے علاقے میں موجود تھے ، جن کی اطلاع پر پولیس نے کارروائی کی، تاہم ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی جس سے مقابلہ شدت اختیار کر گیا واقعے کے بعد ایس ایس پی کچھی معاذالرحمان کی قیادت میں پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ۔