عمران رہائی فورس لاکھوں افراد پر مشتمل ہوگی :وزیراعلیٰ کے پی
سہیل آفریدی نے عمران سے متعلق پمز رپورٹس کو جعلی قرار دیکر مسترد کردیا
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ عمران خان رہائی امن فورس لاکھوں افراد پر مشتمل ہوگی جس میں تمام ونگز شامل ہونگے ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نوجوانوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنے جا رہے ہیں اور ہم چاہتے ہیں جب عمران خان کی کال آئے تو تمام نوجوان تیار ہوں۔ریلیف فورس، ٹائیگر فورس اورٹاسک فورس بھی ہوتی ہے ، یہ فورس تحریک انصاف کے تمام ونگز بشمول وکلا اور انصاف یوتھ پر مشتمل ہوگی۔ 8 فروری کو ہمارے مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالنے والوں میں سے کوئی ہمارا محسن نہیں۔وزیراعلیٰ کے پی نے عمران خان سے متعلق پمز کی رپورٹس کو جعلی قرار دیکر مسترد کردیا۔