پاک ،تاجک وزرا ئے توانائی کا تعاون جاری رکھنے پر اتفاق

پاک ،تاجک وزرا ئے توانائی کا تعاون جاری رکھنے پر اتفاق

ورچوئل اجلاس میں کاسا1000 بجلی ترسیلی منصوبے میں پیش رفت پر تبادلہ خیال اویس لغاری سے ترکمانستان کے سفیر بھی ملے ، قریبی روابط جاری رکھنے کا اعادہ

 اسلام آباد(نامہ نگار)وفاقی وزیر توانائی اویس احمد لغاری اورتاجکستان کے وزیر توانائی و آبی وسائل دالر جمعہ کا ورچوئل اجلاس ہو ا جس میں توانائی کے شعبے میں دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔دونوں فریقین نے باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی اور بجلی و توانائی سے متعلق منصوبوں میں اشتراکِ عمل کو وسعت دینے کے امکانات پر غور کیا۔ اجلاس میں کاسا1000 بجلی ترسیلی منصوبے میں پیش رفت اور سرحد پار بجلی کے تبادلے کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز رہی۔ مشترکہ اہداف کے حصول کے لیے متعلقہ فورمز کے ذریعے تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔دونوں جانب سے باقاعدہ مکالمے اور تکنیکی سطح پر روابط کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا ۔علاوہ ازیں وزیر توانائی اویس لغاری سے ترکمانستان کے سفیر عطا جان مولاموف نے ملاقات کی جس میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ توانائی کے شعبے میں تعاون کو آگے بڑھانے اور وسیع تر علاقائی انضمام کے فروغ کے لیے قریبی روابطہ اور مشترکہ کاوشیں جاری رکھی جائیں گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں