حج آپریشن ڈیجیٹلائز کرنے کیلئے وزارتِ آئی ٹی، مذہبی امور میں معاہدہ

حج آپریشن ڈیجیٹلائز کرنے کیلئے وزارتِ آئی ٹی، مذہبی امور میں معاہدہ

غیر ضروری تاخیر، غلطیوں کا خاتمہ، اہداف کے حصول میں مدد ملے گی، سردار یوسف آئندہ سال حج درخواست سے وطن واپسی تک ڈیجیٹل نظام متعارف کرایا جائیگا ، شزا فاطمہ

 اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے )وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایات پر حج آپریشنز کو مکمل طور پر ڈیجیٹلائز کرنے کیلئے وزارتِ مذہبی امور اور وزارتِ آئی ٹی کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوگئے ، تقریب میں وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف، وفاقی وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ، سیکرٹری مذہبی امور ڈاکٹر ساجد محمود چوہان، سیکرٹری آئی ٹی ضرار ہاشم خان و دیگر افسران نے شرکت کی۔جوائنٹ سیکرٹری حج محمد بخش سانگی اور ڈائریکٹر جنرل نیشنل آئی ٹی بورڈ ڈاکٹر خالد رفیق نے ایم او یو پر دستخط کئے ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سردار محمد یوسف نے کہا کہ ڈیجیٹل نظام سے غیر ضروری تاخیر ،انسانی غلطیوں کا خاتمہ ،بین الاقوامی سطح کے اہداف کے حصول میں مدد ملے گی۔دوسری جانب وفاقی وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ نے کہا کہ آئندہ سال حج درخواست سے وطن واپسی تک اینڈ ٹو اینڈ ڈیجیٹل نظام متعارف کرایا جائے گا، درخواست گزاروں کیلئے سادہ اور آسان فہم آن لائن حج پورٹل قائم کیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں