این ایچ اے کا 15ٹول پلازوں کی نیلامی کا فیصلہ

 این ایچ اے کا 15ٹول پلازوں کی نیلامی کا فیصلہ

سب سے زیادہ حب (N-25) کی آمدن ماہانہ 4 کروڑ 80 لاکھ روپے مقرر ڈی آئی خان 1(N-55)کروڑ 87 لاکھ ،راجن پور کی آمدن1کروڑ 49 لاکھ کمپنیوں کی رجسٹریشن 11مارچ تک کی جائے گی ،12مارچ کو اوپن نیلامی

اسلام آباد (ایس ایم زمان )نیشنل ہائی وے اتھارٹی (NHA)نے ملک بھر میں مختلف شاہراہوں پر واقع 15 ٹول پلازوں کی نیلامی کا فیصلہ کیا ہے ،مذکورہ ٹول پلازے30 جون 2027 تک نیلام کیے جائیں گے ،این ایچ اے مذکورہ ٹول پلازوں کی کھلی نیلامی کا انعقاد 12 مارچ کو کرے گی جس میں کامیاب بولی دہندگان کو ماہانہ بنیادوں پر طے شدہ آمدنی حکومت کو جمع کرانی ہوگی۔ این ایچ اے نے نیلامی میں شامل ٹول پلازوں میں سب سے زیادہ حب (N-25) کی آمدن رکھی ہے جس کی کم از کم ماہانہ آمدن 4 کروڑ 80 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے ۔ ڈی آئی خان (55-N ) کے لیے ماہانہ قیمت 1 کروڑ 87 لاکھ روپے ،راجن پور (N-55) کے لیے 1 کروڑ 49 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے ۔ این ایچ اے کے دیگر پلازوں میں بستی ملوک (N-5) ٹول پلازہ کے لیے کم از کم ماہانہ قیمت 1 کروڑ 45 لاکھ روپے ، واہوا (N-55) کی 1 کروڑ 34 لاکھ روپے اور حسن ابدال (N-35) کی کم از کم ماہانہ امدن 93 لاکھ 92 ہزار روپے سے رکھی گئی ہے ۔ نیلامی میں شرکت کے لیے کمپنیوں کی رجسٹریشن 11 مارچ 2026 تک کی جائے گی جو 12 مارچ 2026 کو اوپن نیلامی میں حصہ لے سکیں گی ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں