پی ٹی آئی میں سب متفق ہیں، عمران اندر رہے : خواجہ آصف

پی ٹی آئی میں سب متفق ہیں، عمران اندر رہے : خواجہ آصف

پختونخوا حکومت رہائی فورس بنائے گی، دہشتگردوں کیخلاف زبان نہیں کھولے گی

اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی گروپوں میں ہزار اختلافات ہیں لیکن خان اندر ہی رہے، اس پر سب متفق ہیں۔سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس پر خواجہ آصف نے کہا کہ پختونخوا کی حکومت عمران خان کیلئے رہائی فورس بنائے گی مگر دہشت گردوں کیخلاف زبان بھی نہیں کھولے گی، پختونخوا کی حکومت شہدا کے جنازوں میں شرکت سے گریز کرے گی، روزانہ پولیس کی شہادتیں ہو رہی ہیں، زندہ جلایا جا رہا مگربانی چیئرمین ترجیح اول اور آخر ہے ،باقی سب بے معنی اور بے وقعت ہے۔ خواجہ آصف نے مزید لکھا کہ وزارت اعلیٰ بچا ئو،نمبر ٹانگو، صوبہ گیا بھاڑ میں !،وطن کی سلامتی کی کوئی وقعت نہیں، کیسی سیاسی جماعت ہے جس کے کتنے ٹکڑے ہیں، کسی کو معلوم نہیں،سب چاہتے ہیں وہ اندر رہے ۔باہر بیٹھے یو ٹیوبرز کا دھندہ عروج پہ ہے ،اندر بیٹھے ایک دوسرے کو گالی دے رہے ہیں، پی ٹی آئی کے سارے گروپوں میں ہزاروں اختلاف ہیں مگر ایک ایشو پہ مکمل اتفاق ہے کہ خان اندر رہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں