کشمور:کچے میں مبینہ ڈرون حملہ، 3افراد جاں بحق،4زخمی

کشمور:کچے میں مبینہ ڈرون حملہ، 3افراد جاں بحق،4زخمی

گاؤں قمر الدین مزاری میں گھر کو نشانہ بنایا گیا، زخمیوں کی حالت بھی تشویشناک

کشمور (نمائندہ دنیا)کشمور کے قریب کچے کے علاقے گاؤں قمرالدین مزاری میں مبینہ ڈرون حملے میں ایک معصوم بچے سمیت 3 افراد جاں بحق اور 4 شدید زخمی ہو گئے۔ سکیورٹی اہلکاروں نے علاقہ گھیرے میں لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق کچے کے علاقے گاؤں قمرالدین مزاری میں گھر کو نشانہ بنایا گیا، اچانک مبینہ ڈرون حملے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ حملے میں 3 افراد جاں بحق ہوئے ، جن میں 4 سالہ قادر بخش، 18 سالہ گلزار اور 30 سالہ یاسین جورکانی مزاری شامل ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں