شہری پر تشدد، نائب تحصیلدار نے معافی مانگ لی، ہائیکورٹ نے کیس نمٹا دیا
اسلام آباد(اپنے نامہ نگار سے)راستہ نہ دینے پر گاڑی روک کر گارڈ سے شہری پرتشدد کرانے کے معاملہ میں نائب تحصیلدار نے شہری سے معافی مانگ لی، چیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ سردار سرفراز ڈوگر نے کیس واپس لینے پر نمٹا دیا۔
شہری نعمان جاوید کی درخواست پر سماعت کے دوران نائب تحصیلدار علی جاوید ذاتی حیثیت میں پیش ہوئے ، درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ معافی مانگنے پرمیں نے معاف کردیا ہے ، درخواست واپس لینا چاہتا ہوں، عدالت نے درخواست واپس لینے پر نمٹا دی۔