علیمہ خان 26نومبراحتجاج کیس میں پیش نہ ہوسکیں حاضری استثنیٰ کی درخواست منظور
راولپنڈی (خبر نگار) بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان 26 نومبر کے احتجاج کے کیس میں پیش نہ ہوسکیں۔
انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے ملزمہ کے وکیل کی جانب سے حاضری سے ایک روز کے استثنیٰ کی درخوا ست منظور کرلی اور سماعت سوموار تک ملتوی کر دی ،مقدمہ میں ملزمہ کے وکیل استغاثہ کے آخری گواہ تفتیشی آفیسر خلیل احمد پر جرح کریں گے مقدمہ میں اب تک مجموعی طور پر 17 گواہان پر جرح مکمل کی جا چکی ہے۔