ایران پر حملے ناقابل قبول

ایران پر حملے ناقابل قبول

لاہور (اے پی پی) سابق وزیر اعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف نے ایران پر اسرائیلی حملے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ۔۔۔

 اسرائیل کا ایران پر بلا اشتعال حملہ ناقابل قبول ہے، خطے کو جنگ کی طرف دھکیلنے کے خطرناک نتائج برآمد ہو سکتے ہیں۔ ہفتہ کے روز اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ صورتحال انتہائی تشویشناک ہے اور پورے خطے کو مزید عدم استحکام کی طرف دھکیل سکتی ہے ،امن کی امید کم ، انسانی جانوں اور علاقائی امن کا خطرہ بڑھتا جا رہا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں