پشاور، ہنگو ، بنوں میں شدت پسندوں کے حملے ناکام، کانسٹیبل سمیت 7 افراد زخمی

پشاور، ہنگو ، بنوں میں شدت پسندوں کے  حملے ناکام، کانسٹیبل سمیت 7 افراد زخمی

پشاور(دنیا نیوز)خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں امن دشمنوں نے وار کئے۔پشاور، ہنگو اور بنوں میں شدت پسندوں کے حملے ناکام بنا دیئے گئے۔۔۔

 پشاورمیں رات گئے بزدل شدت پسندوں نے 2 تھانوں اور پولیس چوکی پر حملے کئے جس میں کانسٹیبل سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے ۔پولیس کے مطابق تھانہ بڈھ بیر پر ملزموں کی جانب سے ہینڈ گرنیڈ پھینکا گیا، تھانہ متنی پر شدت پسندوں کا حملہ ناکام بنا دیا، تھانہ متنی کی چوکی سرہ خاورہ پر شدت پسندوں کے گرنیڈ حملے میں 6 شہری زخمی ہوگئے ۔ ہنگو میں قاضی تالاب کے مقام پر پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں نے فائرنگ کی، پولیس کی جوابی کارروائی پر شدت پسند فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔بنوں میں تھانہ ڈومیل کی حدود میں واقع چوکی کاشو پل پرعسکریت پسند عناصر کا حملہ پسپا کردیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں