مظاہرین پر فائرنگ کہاں سے ہوئی پتا نہیں،پولیس کا اظہار لاعلمی

مظاہرین پر فائرنگ کہاں سے ہوئی پتا نہیں،پولیس کا اظہار لاعلمی

سکیورٹی پر مامور پولیس افسران اور اہلکاروں نے گولیاں نہیں چلائیں، ذرائع

کراچی (این این آئی)شہر قائد میں امریکی قونصل خانے پر احتجاج کے دوران فائرنگ سے ہونے والی اموات کے سلسلے میں پولیس نے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ لوگوں کو گولیاں کیسے لگیں کچھ پتانہیں ہے ۔پولیس ذرائع کے مطابق سکیورٹی پر مامور افسران اور اہلکاروں نے مظاہرین پر فائرنگ نہیں کی ہے ۔ مظاہرین پر فائرنگ کہاں سے ہوئی، کس نے کی، کوئی علم نہیں ہے ۔سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات افسران نے آف دی ریکارڈ موقف دیا ہے کہ ڈیوٹی پر مامور پولیس افسران اور اہلکاروں نے اسلحہ استعمال ہی نہیں کیا۔ یہ بھی بتایا جا رہا ہے کہ امریکی قونصل خانے میں پرائیویٹ سکیورٹی بھی موجود ہوتی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں