خطے کو تباہی سے بچانے کیلئے فوری جنگ بندی ناگزیر :پیپلزپارٹی

 خطے کو تباہی سے بچانے کیلئے فوری جنگ بندی ناگزیر :پیپلزپارٹی

ایران کے سپریم لیڈر خامنہ ای کی شہادت نے پوری دنیا کو سوگوار کر دیا جنگ مسائل کا حل نہ دنیا اس کی متحمل ہو سکتی ، شیری ر حمن ، فیصل کنڈی دیگر

  اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی کی نائب صدر و سینیٹر شیری ر حمن سیکرٹری جنرل نیئر بخاری ،گورنر کے پی کے فیصل کریم کنڈی ، سیکرٹری اطلاعات ندیم افضل چن اور مرکزی ترجمان پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز شازیہ مری نے کہا کہ ایران اورخلیجی ممالک ے درمیان بڑھتی کشیدگی عالمی امن کے لئے خطرناک ثابت ہو سکتی ہے ، خطے کو مزید تباہی سے بچانے کے لئے فوری جنگ بندی ناگزیر ہے ، آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے سپریم لیڈر کی شہادت کی خبر نے ایران سمیت پوری دنیا کو سوگوار کر دیا، پی پی پی رہنماؤں نے کہا کہ یہ سانحہ امتِ مسلمہ اور خطے کے امن کے لئے نہایت افسوسناک ہے ،جنگ کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع خطے کے امن و استحکام کے لیے سنگین خطرہ ہے ،مسائل کا حل جنگ نہیں بلکہ سنجیدہ سفارت کاری اور مذاکرات ہیں، فریقین تحمل اور دانشمندی کا مظاہرہ کریں، عالمی برادری فوری کردار ادا کرے ، دنیا اس صورتحال کی متحمل نہیں ہو سکتی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں