چیٹ جی پی ٹی کے صارفین کی تعداد 1ارب کے قریب پہنچ گئی
کراچی(این این آئی)آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی)ٹیکنالوجی پر مبنی چیٹ بوٹ چیٹ جی پی ٹی نے دنیا بھر میں مقبولیت کے ریکارڈ قائم کر دئیے اور اب وہ تیز ترین ایک ارب صارفین والی سروس بننے کے قریب ہے ۔
چیٹ جی پی ٹی کو ہر ہفتے استعمال کرنے والے افراد کی تعداد 90 کروڑ سے زائد ہوگئی ، فروری 2025 سے فروری 2026 کے دوران چیٹ جی پی ٹی کو ہر ہفتے استعمال کرنے والے افراد کی تعداد میں د گنا سے زیادہ اضافہ ہوا ۔یہ وہ سنگ میل ہے جو انسٹاگرام، ٹک ٹاک، واٹس ایپ اور فیس بک سمیت کوئی بھی مقبول ایپ اتنے کم وقت میں حاصل نہیں کر سکی ۔دنیا کے مقبول ترین اے آئی چیٹ بوٹ کی مالک کمپنی کی اپنی مالیت بھی 730 ارب ڈالرز تک پہنچ چکی ہے ۔