ملی یکجہتی کونسل کاآیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر جمعہ کو ملک گیر احتجاج کا اعلان

ملی یکجہتی کونسل کاآیت اللہ خامنہ ای کی  شہادت پر جمعہ کو ملک گیر احتجاج کا اعلان

اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے )ملی یکجہتی کونسل نے پورے ملک میں رہبر معظم سیدآیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر جمعہ کو ملک گیر احتجاج کا اعلان کر دیا۔

ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے قائدین کے مشترکہ نکات کی روشنی میں اعلامیہ جاری کیا جس میں اسلامی جمہوری ایران کے رہبر معظم کی شہادت پر گہرے غم و صدمے اور ایرانی عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی اور تعزیت کا اظہار کیا گیا۔ خامنہ ای کے قتل کے براہِ راست مجرم ٹرمپ اور نیتن یاہو ہیں۔ عالمِ اسلام کے تمام ممالک ایران پر امریکی اور اسرائیلی جارحیت اور بے گناہ شہریوں کے قتل عام کے خلاف متحد ہو جائیں ۔ امریکہ و اسرائیل کی جارحیت کو روکنے کے لیے امت مسلمہ اپنا مؤثر کردار ادا کرے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں