سپریم کورٹ بار کی افغان فورسز کی جارحیت اور ایران پرحملے کی مذمت

سپریم کورٹ بار کی افغان فورسز کی  جارحیت اور ایران پرحملے کی مذمت

اسلام آباد (کورٹ رپورٹر)سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن آف پاکستان کی ایگزیکٹو کمیٹی نے افغان فورسز کی جانب سے دہشت گرد گروہوں کے ساتھ مل کر کی گئی مبینہ بلاجواز جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے پاکستان کے خلاف منظم سازش قرار دیا ہے ۔

جاری اعلامیے میں کمیٹی نے پاک افواج کے جواب کی مکمل حمایت اور توثیق کا اظہار کیا اور مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت اور جرات کو سراہا۔ ایگزیکٹو کمیٹی نے امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر کیے گئے مبینہ بلااشتعال حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ایران کی خودمختاری اور بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی قرار دیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں