عمران محمود نیکٹا میں تعینات ، لیگل ایڈوائزر محسن عباس کا استعفیٰ منظور
محمد عباس کو تبدیل کر کے جوائنٹ سیکرٹری وزارت اقتصادی امور تعینات کردیاگیا
اسلام آباد (نیوز رپورٹر) وفاقی حکومت نے گریڈ 20 کے پولیس افسر کی نیکٹا میں تعیناتی کے احکامات جاری کر دئیے ۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں او ایس ڈی پاکستان پولیس سروس گروپ گریڈ 20 کے افسر عمران محمود کو تین سال ڈیپوٹیشن پر نیکٹا میں تعینات کرنے کے احکامات دئیے گئے ہیں۔ وزیراعظم نے وزارت دفاع کے لیگل ایڈوائزر (MP-I سکیل) سید محسن عباس کا استعفیٰ منظور کر لیا ۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن احکامات کے مطابق سیکر ٹریٹ سروس گروپ گریڈ 20 کے افسر و جوائنٹ سیکرٹری وزارت مواصلات محمد عباس کو تبدیل کر کے جوائنٹ سیکرٹری وزارت اقتصادی امور تعینات کیا گیا ہے ۔