پنجاب کے بیشتر علاقوں میں آج موسم خشک رہنے کا امکان

 پنجاب کے بیشتر علاقوں میں آج موسم خشک رہنے کا امکان

لاہور کا کم سے کم درجہ حرارت 14، زیادہ سے زیادہ 31سینٹی گریڈریکارڈ

لاہور،اسلام آباد (اے پی پی)محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم زیادہ ترخشک رہنے کا امکان ہے ،تاہم وسطی اور جنوبی اضلاع میں دن کودرجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کی توقع ہے ، پہاڑی علاقوں میں موسم سرد رہے گا جبکہ شمالی علاقوں میں شام/رات کو مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بیشتر اضلاع میں موسم خشک ، وسطی اور جنوبی اضلاع میں دن کودرجہ حرارت معمول سے زیادہ رہا۔ لاہور کا کم سے کم درجہ حرارت 14اور زیادہ سے زیادہ 31سینٹی گریڈ،آلودگی کی مجموعی شرح 153فیصد رہی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کو ریکارڈ کئے گئے کم سے کم درجہ حرارت لہہ منفی 8،بابوسر منفی 4، سکردو،استور منفی 2 اور کالام میں 1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں