پاکستان میں امریکی سفارتخانوں اور قونصل خانوں کی سروسز معطل

پاکستان میں امریکی سفارتخانوں اور قونصل خانوں کی سروسز معطل

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے اور پاکستان بھر میں امریکی قونصل خانوں کی سروسز عارضی طور پر معطل کر دی گئی ہیں، یہ فیصلہ سکیورٹی صورتحال کے حوالے سے کیا گیا ہے۔

اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے اور کراچی، لاہور، پشاور میں امریکی قونصل خانوں میں میں سروسز بحالی کا اعلان بعد میں کیاجائے گا۔ امریکی سفارتخانے کے بیان میں کہاگیاہے کہ اسلام آباد میں امریکی سفارتخانہ تمام ہنگامی قونصلر خدمات فراہم کرے گا جبکہ امریکی حکام نے اہلکاروں کی ملک بھر میں نقل و حرکت محدود رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں