پیکاایکٹ مقدمہ میں صحافی کی عبوری ضمانت میں توسیع
اسلام آباد(اپنے نامہ نگار سے)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ کی عدالت پیکا ایکٹ کے تحت درج مقدمہ میں سینئر صحافی خالد جمیل کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔۔۔
گزشتہ روز ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت کے دوران خالد جمیل اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے ،کیس ریکارڈ مکمل نہ ہونے پرضمانت کی درخواست پر دلائل نہ ہو سکے، عدالت نے آئندہ سماعت پر فریقین کو دلائل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 9 مارچ تک ملتوی کردی،این سی سی آئی اے نے خالد جمیل کیخلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے۔