قومی اسمبلی کی وی آئی پی لفٹ اچانک بند، ارکان پھنسے رہے
لفٹ میں فضل الرحمان، فاروق ستار ،سیما جیلانی موجود تھے ، ارکان کی طبیعت ناساز
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)قومی اسمبلی کی وی آئی پی لفٹ اچانک بند ہوگئی جس میں متعدد ارکان پارلیمنٹ سوار تھے ۔ لفٹ میں مولانا فضل الرحمان، فاروق ستار اور ان کی اہلیہ سمیت دیگر اراکین موجود تھے ۔لفٹ بند ہونے سے کئی ارکان اسمبلی کی طبیعت خراب ہونے لگی۔ اس دوران مولانا فضل الرحمان کے سٹاف نے اسمبلی سیکر ٹریٹ کے عملے کو فوری طور پر آگاہ کیا۔ چند منٹ کی بندش کے بعد لفٹ کو بحفاظت کھول لیا گیا۔ لفٹ کی بندش کے دوران رکن پارلیمنٹ سیما جیلانی اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان دلچسپ مکالمہ بھی ہوا۔ سیما جیلانی نے کہا، "مولانا صاحب دعا کریں، اتنی جلدی زمین میں جانے کا دل نہیں ہے ۔اس پر مولانا فضل الرحمان نے جواب دیا، اللہ سے دعا کریں، اللہ رحم کرے گا ۔