بیرون ملک جانے کی درخواست منظور

بیرون ملک جانے کی درخواست منظور

لاہور (کورٹ رپورٹر) لاہور ہائی کورٹ نے عثمان ڈار کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کی درخواست منظور کرتے ہوئے تفصیلی تحریری فیصلہ جاری کر دیا ۔

 ہائیکورٹ کے جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے 9صفحات پر مشتمل فیصلے میں کہا کہ درخواست گزار کا نام بغیر کسی ٹھوس وجوہات بتائے اور پیشگی نوٹس د ئیے بغیر ای سی ایل میں شامل کیا گیا، جو آئین میں دی گئی نقل و حرکت کی آزادی کے بنیادی حق کے منافی ہے ۔ بغیر وجوہات اور سنے بغیر نام ای سی ایل میں شامل کرنا قانونی تقاضوں کے برعکس ہے ،لہذا درخواست گزار کا نام فوری طور پر ای سی ایل فہرست سے نکالا جائے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں