3افسر تبدیل ، راحیلہ زاہد ڈپٹی آڈیٹر جنرل ڈیفنس آڈٹ تعینات
شاہ رحمان ڈپٹی آڈیٹر جنرل کوالٹی و انسپکشن ،حسن سکھیرا کی خدمات پنجاب کے سپرد
اسلام آباد (نیوز رپورٹر)وفاقی حکومت نے 3افسروں کا تقرر و تبادلہ کردیا، پولیس سروس گروپ گریڈ 20 کے افسر حسن مشتاق سکھیرا کی خدمات پنجاب حکومت کے سپرد کر دی گئیں ،پا کستان آڈٹ اینڈ اکائونٹس سروس گروپ گریڈ 21 کی افسر راحیلہ زاہد کو آڈیٹر جنرل آفس میں بطور ڈپٹی آڈیٹر جنرل ڈیفنس آڈٹ تعینات کر دیا گیا ۔ راحیلہ زاہد تقرری کی منتظر تھیں۔ پاکستان آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس سروس کے گریڈ 21کے ایک اور افسر شاہ رحمان کو آڈیٹر جنرل آفس میں بطور ڈپٹی آڈیٹر جنرل کوالٹی و انسپکشن تقرری کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔