جی ایچ کیوحملہ کیس کی سماعت 24مارچ تک ملتوی
راولپنڈی(خبر نگار)جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس میں بانی پی ٹی آئی ،شیخ رشید احمد ،شبلی فراز ،عمر ایوب سمیت 124 سے زائد پی ٹی آئی رہنماؤں و کارکنوں کے خلاف سماعت 24 مارچ تک ملتوی کر دی۔
انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ کیس نے کیس کی سماعت کی ، اس موقع پر بانی پی ٹی آئی کے وکلاء کمرہ عدالت میں پیش ہوئے جبکہ پراسیکیو ٹر سید ظہیرشاہ اور ٹیم کمرہ عدالت میں موجود تھی، جی ایچ کے حملہ کیس میں اب تک استغاثہ کے 45 گواہوں پر جرح مکمل کی جا چکی ہے ،جی ایچ کیو حملہ کا مقدمہ تھانہ آر اے بازار میں درج ہے ۔