قومی اسمبلی نے ورچوئل اثاثہ جات بل 2026 کی منظوری دیدی
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)قومی اسمبلی نے ورچوئل اثاثہ جات بل 2026 کی منظوری دے دی۔
وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل نے تحریک پیش کی کہ ورچوئل اثاثہ جات اور ورچوئل اثاثہ جات کے خدمات فراہم کنندگان کو لائسنس دینے ،انضباط ونگرانی کے لئے انضباطی اتھارٹی قائم کرنے کا بل سینیٹ کی جانب سے منظور کردہ صورت میں فی الفور زیر غور لایا جائے ۔تحریک کی منظوری کے بعد وزیر پارلیمانی امور نے تحریک پیش کی کہ ورچوئل اثاثہ جات بل 2026 منظور کیا جائے جس کی ڈپٹی سپیکر نے شق وار منظوری لی۔