3سال میں ایک کروڑ 72لاکھ پاسپورٹ جاری،149ارب آمدن

3سال میں ایک کروڑ 72لاکھ پاسپورٹ جاری،149ارب آمدن

36 صفحات والے پاسپورٹ کی پرنٹنگ لاگت 2093روپے :سینیٹ وقفہ سوالات

اسلام آباد (سید قیصر شاہ) ملک بھر میں گزشتہ تین برسوں کے دوران مجموعی طور پر ایک کروڑ 72لاکھ 68ہزار 316نئے اور تجدید شدہ پاسپور ٹ جاری کیے گئے جن سے 149ارب روپے آمدن حاصل ہوئی۔ ایوانِ بالا کو تحریری طور پر بتایا گیا کہ مالی سال 2024-2025 میں پاسپورٹس کی مد میں 64392ملین روپے ، 2023-2024میں 50906ملین روپے اور 2022-2023میں 34495ملین روپے وصول ہوئے ۔ایوان کو آگاہ کیا گیا کہ 36 صفحات کے مشین ریڈایبل پاسپورٹ (ایم آر پی) کی پرنٹنگ لاگت 2093 روپے ، 72 صفحات کی 2445 روپے اور 100 صفحات کے پاسپورٹ کی 3004 روپے ہے ۔ اسی طرح 36 صفحات کے ای پاسپورٹ کی پرنٹنگ لاگت 4098 روپے جبکہ 72 صفحات کے ای پاسپورٹ کی 4874 روپے ہے ۔مزید بتایا گیا کہ جعلی پائلٹ لائسنسوں کے معاملے کے باعث پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کو اگست 2020 سے دسمبر 2024 تک 200 ارب روپے کے ریونیو نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔ اس معاملے پر ادارے کو آپریشنل مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور مجموعی طور پر 141 پائلٹس کو گراؤنڈ کر دیا گیا،جس سے ایئرلائن کی ساکھ متاثر ہوئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں