حکومت ، پی پی کا نیب ترمیمی بلز کی بیشتر شقوں پر اتفاق

 حکومت ، پی پی کا نیب ترمیمی بلز کی بیشتر شقوں پر اتفاق

صرف دو شقوں پر اختلاف برقرار،بل آج سینیٹ سے منظورہونے کا امکان

 اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) حکومت اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی) کے درمیان قانون سازی کے معاملے پر رابطہ ہوا جس میں حکومت نے اہم قانون سازی پر پی پی کے تحفظات دور کر دئیے ۔ ذرائع کے مطابق حکومت اور پی پی نے نیب ترمیمی بل کی بیشتر شقوں پر اتفاق رائے حاصل کر لیا ۔حکومت نے پیپلز پارٹی کو نیب ترمیمی بل کا مسودہ گزشتہ روز فراہم کیا جس کے بعد پی پی نے اپنی ترامیم حکومت کو بھجوا دیں۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے پی پی کی ترامیم سے اتفاق کر لیا تاہم بل کی دو شقوں پر اختلاف باقی ہے ۔پی پی ذرائع کے مطابق نیب ترمیمی بل آج جمعرات کو سینیٹ سے منظور ہونے کا امکان ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں توسیع بھی ترمیمی بل کا حصہ ہے ۔ حکومت نے پی پی سے بل پر حمایت کی درخواست کی تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں