حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور
راولپنڈی (خبر نگار) انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی نے 26 نومبر 2024 احتجاج کیس کی سماعت 9 مارچ تک ملتوی کر دی۔ علیمہ خان عدالت پیش نہ ہوئیں۔
عدالت نے ملزمہ کی جانب سے دائر حاضری سے ایک روز کے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی ۔علیمہ خان کے وکیل فیصل ملک نے استثنیٰ کی درخواست دائر کی ،سرکاری پراسیکیوٹر نے حاضری معافی درخواست کی سخت مخالفت کی تھی،انہوں نے کہا کہ علیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے جائیں ،ملزمہ دانستہ پیش نہیں ہو ر ہیں یہ رویہ غلط ہے ،عدالت نے ریمارکس دئیے کہ آئندہ حاضری معافی نہیں دی جائے گی، علیمہ خان سمیت تمام ملز م 9 مارچ کو پیش ہوں۔