ایف پی سی سی آئی کا دورہ

 ایف پی سی سی آئی کا دورہ

لاہور (کامرس رپورٹر)پنجاب میں صنعتوں کے فروغ اور مسائل کے حل کے سلسلے میں سینئرصوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا۔

اس موقع پر پیٹرن انچیف اپٹما ڈاکٹر گوہر اعجاز، پیٹرن انچیف یو بی جی ایس ایم تنویر، ریجنل چیئرمین فیڈریشن چیمبر ذکی اعجاز اور دیگر کاروباری شخصیات بھی موجود تھیں۔وفاقی وزیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ کی ترجیح پنجاب میں انڈسٹریل  گروتھ ہے اور موجودہ و نئی صنعتوں میں اضافے پر توجہ دی جا رہی ہے ۔ صنعت کو سہولیات فراہم کرکے عالمی سطح پر مقابلے کے قابل بنانا ہمارا مقصد ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں