3سول ججز مس کنڈکٹ کی بنیاد پر نوکری سے برطرف
کرپشن و مس کنڈکٹ پر سول جج لاہور نسیم اختر ، سول جج راولپنڈی اسلم فارغ سول جج سرمد سلیم کو رخصت کے بعد ڈیوٹی پر حاضر نہ ہونے پر برطرف کیا گیا
لاہور (کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے تین سول ججز کو مس کنڈکٹ کی بنیاد پر نوکری سے برطرف کردیا ۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مس عالیہ نیلم کی زیر صدارت انتظامی کمیٹی کے اجلاس میں منظوری کے بعد تین سول ججز کو مس کنڈکٹ کا الزام ثابت ہونے پر نوکری سے برطرف کیا گیا ،نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے 18 روز کی چھٹی لیکر بیرون ملک جا کر واپس نہ آنے والے سول جج سرمد سلیم کو عہدے سے برطرف کردیا، سول جج نے واپس آکر دوبارہ چارج لیے بغیر استعفیٰ ٰبھجوا یاتھا، جسے مسترد کر کے عہدے سے برطرف کیا گیا، ہائیکورٹ نے مس کنڈکٹ کے الزامات پر مزید دو سول ججز کو بھی عہدوں سے بر طرف کردیا ۔سول جج لاہور نسیم اختر ناز اور سول جج راولپنڈی محمد اسلم کو کرپشن اور مس کنڈکٹ کے الزام ثابت ہونے پر برطرف کیا گیا۔