10 لاکھ افغان مہاجرین کو واپس بھجوایا جا چکا ،وزیراعلیٰ بلوچستان

10 لاکھ افغان مہاجرین کو واپس  بھجوایا جا چکا ،وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ(سٹاف رپورٹر)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبائی اپیکس کمیٹی کا اکیسواں اجلاس منعقد ہوا،وزیر اعظم شہباز شریف اور چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی مدبرانہ قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا گیا ۔

محکمہ داخلہ بلوچستان کی جانب سے بریفنگ دیتے ہوئے ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ حمزہ شفقات نے بتایا کہ بلوچستان سے اب تک 7 لاکھ 21 ہزار جبکہ مجموعی طور پر صوبے کے راستے تقریباً 10 لاکھ افغان مہاجرین کو واپس بھجوایا جا چکا ہے ۔پوست کی کاشت میں ملوث عناصر کے گرد گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے اور 330 افراد کے نام فورتھ شیڈول میں شامل کیے گئے ہیں ۔ ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث 9 افسران کے خلاف کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے برطرفی کے لیے شوکاز نوٹس جاری کر دئیے گئے ہیں۔اجلاس میں کمانڈر کوئٹہ کور لیفٹیننٹ جنرل راحت نسیم احمد خان ، چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان سمیت اعلیٰ سول اور فوجی حکام نے شرکت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں