حکومت بلوچستان کا سیاسی رہنماؤں کیلئے تھریٹ الرٹ جاری

حکومت بلوچستان کا سیاسی رہنماؤں کیلئے تھریٹ الرٹ جاری

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت بلوچستان نے سیاسی رہنماؤں کیلئے تھریٹ الرٹ جاری کر دیا تھریٹ الرٹ میں جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے اراکین اسمبلی اور دیگر سیاسی رہنمائوں کی جان کو خطرہ ظاہر کیا گیا ہے۔۔۔

 جے یو آئی بلوچستان کے امیر سینیٹر مو لانا عبد الواسع اور مرکزی جنرل سیکرٹری مو لا نا عبد الغفور حیدری کی حفاظت کے لیے الرٹ جاری کیا گیا مراسلہ میں بتایا گیا اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر میر یونس عزیز زہری اور اراکین اسمبلی اصغر خان ترین اور زابد ریکی کو بھی خطرہ لاحق ہے حکومت نے تمام متعلقہ اداروں کو فوری حفاظتی اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی ہے ۔ مراسلہ فرنٹیئر کور، پولیس، کمشنرز اور ضلعی انتظامیہ کو بھی ارسال کیا گیا ہے ، تمام سیاسی رہنماؤں کی رہائش گاہوں اور دفاتر کی سکیورٹی کا جائزہ لینے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں