افغانستان میں طالبان رجیم کا خواتین دشمن چہرہ پھر بے نقاب

افغانستان میں طالبان رجیم کا خواتین دشمن چہرہ پھر بے نقاب

کابل میں افغان ویمنز فریڈم لینٹرن ، افغان ویمنز کرائی موومنٹ کا احتجاج جابرانہ پابندیوںنے خواتین کی زندگیاں خطرے میں ڈال دیں ،شرکا کی نعرے بازی

 اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر)افغانستان میں طالبان رجیم کا خواتین دشمن چہرہ پھر بے نقاب ہو گیا ۔طالبان کے زیرِ اقتدار افغانستان میں خواتین کے حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں اور ظلم و جبر جاری ہے ۔یوم خواتین کے موقع پر کابل میں افغان ویمنز فریڈم لینٹرن موومنٹ اور افغان ویمنز کرائی موومنٹ کی جانب سے طالبان رجیم کی انتہا پسندانہ پالیسیوں کے خلاف بھرپور احتجاج کیا گیا ۔

افغان ویمنز فریڈم لینٹرن موومنٹ کی رکن خواتین نے ’’ روٹی، کام، آزادی‘‘ اور ہمارا دشمن طالبان‘‘ جیسے فلک شگاف نعرے لگا ئے، انہوں نے کہا طالبان رجیم کی جابرانہ پابندیوں نے خواتین کی تعلیم، روزگار اور احتجاج کے حقوق چھین کر لاکھوں عورتوں کی زندگیاں خطرے میں ڈال دی ہیں۔افغان ویمنز کرائی موومنٹ کے مطابق افغان طالبان رجیم میں خواتین کو منظم انداز میں سیاسی، سماجی اور اقتصادی زندگی سے خارج کر دیا گیا ہے ۔ ماہرین کے مطابق بنیادی انسانی حقوق کی سنگین پامالیاں اور دہشتگردوں کی سرپرستی افغان طالبان رجیم کی پہچان بن چکی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں