جی ایچ کیو حملہ کیس:پولیس اور ڈپٹی کمشنرز کو سزاؤں پر عملدرآمد کی ہدایت
راولپنڈی (احمد بھٹی) انسدادِ دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کے جی ایچ کیو حملہ کیس میں سزا پانے والے 47 مجرموں کی گرفتاری اور جائیداد ضبط کرنے کیلئے پولیس اور ڈپٹی کمشنرز کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔
عدالتی احکامات کے مطابق ملزموں کے رہائشی اضلاع کے ڈی پی اوز سے رابطہ کر کے ان کی گرفتاری یقینی بنائی جائے۔ عدالت کی جانب سے فیصلے کی کاپی پولیس کو بھی بھجوا دی گئی اور سزاؤں پر عملدرآمد کے لیے خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ عدالت نے ڈی سی راولپنڈی کو فیصلے کی کاپی کے ہمراہ ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ تمام متعلقہ ڈپٹی کمشنرز سے رابطہ کر کے ملزموں کی جائیداد ضبط کی جائے اور اس حوالے سے رپورٹ عدالت میں جمع کرائی جائے ۔ملزموں میں عمر ایوب، شبلی فراز، شہباز گل، مراد سعید، زلفی بخاری، زرتاج گل اور کنول شوزب و دیگر شامل ہیں۔